حیدرآباد۔یکم مارچ(اعتماد نیوز)اب آئندہ سے گمراہ کن انتخابی سرویز کے خلاف
الیشکن کمیشن کاروائی کریگی۔چنانچہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس جانب
شکایت کے بعد قومی الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت سے اسکے خلاف کاروائی کرنے
کی سفارش کی
گئی۔چنانچہ قومی الیکشن کمیشن کے پرنسپل سکرٹری کے اجئے نے کہا
کہ انتخابی امور میں مکمل شفافیت کو باقی رکھنے کے غرض سے یہ فیصلہ کیا
گیا۔ واضح رہے کہ ان دنوں انتخابی سرویز کے غلط استعمال سے متعلق سیاسی
گوشوں میں یہ موضوع مرکز بحث بن گیا ہے۔